ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یمن: القاعدہ کے ٹھکانے پر دوسرے روز بھی امریکی حملہ

یمن: القاعدہ کے ٹھکانے پر دوسرے روز بھی امریکی حملہ

Sun, 05 Mar 2017 12:03:22    S.O. News Service

صنعاء،4؍مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکا نے مسلسل دوسرے روز بھی یمن میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ امریکی فوج کے صدر دفتر کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے یمن میں حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا جنگی طیاروں نے دو دنوں میں تیس اہداف کونشانہ بنایا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ حملے شبوہ، ابیان اور البدایا کے صوبوں میں کیے گئے۔ پینٹاگون کے ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ ان حملوں میں عسکریت پسندوں کو کتنا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ رواں برس جنوری میں یمن ہی میں امریکی کمانڈوز نے بھی ایک مقامی عسکریت پسند کے گھر پر حملہ کیا تھا۔ کل جمعہ تین مارچ کو بھی یمن میں امریکی جنگی طیاروں نے القاعدہ کی ذیلی شاخ کے اڈوں کو ٹارگٹ کیا تھا۔


Share: